ابنا: لاہور... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری ایمریٹس طیارے سے باہر آنے اور اپنی رہائش گاہ جانے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ حکومت اور طاہر القادری کے درمیان بریک تھرو سامنے آگیا، طاہر القادری پورا دن نکلنے کے بعد طیارے سے باہر تشریف لانے پر رضا مند ہوگئے، تاہم انہوں نے حفاطتی تناظر میں متعدد شرائط حکومت کے سامنے رکھ دیں، طاہر القادری نے طیارے سے باہر آنے سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف اور پنجاب حکومت کی کسی گاڑی میں نہیں بیٹھوں گا، بلکہ سیکیورٹی کی ذمہ داری ہم خود لینے کو تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ذاتی سیکیورٹی پر بھی جانے کیلئے تیار ہیں، ہمارے اپنے سیکیورٹی گارڈ اور بلٹ پروف گاڑیوں کو آنے دیا جائے، میڈیا کے نمائندے اور کانوائے براہ راست ہمیں رہائش گاہ تک جاتے ہوئے دیکھائے اور ہمارے ساتھ رہائش گاہ تک سفر کریں، تاکہ پنجاب حکومت کوئی گڑبڑ نہ کرے، ہم اپنی سیکیورٹی کی ذمہ داری خود لینا چاہتے ہیں۔
.......
/169